ابنا: صدر ڈاکٹر محمد احمدي نژاد آج صبح اپنے بعض مشيروں اور معاونين کے ساتھ شورائے تشخيص مصلحت نظام يا ايکسپيڈينسي کونسل کے سينٹر فار اسٹريٹجک ريسرچ گئے جہاں انہوں نے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني سے ملاقات کي-صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے انہيں ملک کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پيش کي-اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکي معاملات پر ايک دوسرے سے تبادلہ خيال بھي کيا-عالمي امور ميں قائد انقلاب اسلامي کے مشير اعلي اور صدارتي اميدوار ڈاکٹر علي اکبر ولائتي نے بھي منگل کو نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني سے ان کے دفتر ميں ملاقات کي ہے-قبل ازيں گيارہويں صدارتي انتخابات ميں حصہ لينے والے اميدوار ڈاکٹر سعيد جليلي اور ڈاکٹر محمد باقر قاليباف نے بھي نو منتخب صدر سے ملاقات اور گفتگو کي اور انکي حکومت کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا يقين دلايا-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جون 2013 - 19:30
News ID: 431082
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے نومنتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني سے ان کے دفتر ميں ملاقات اور گفتگو کي ہے-